16 اگست 2013 - 19:30
قطر ميں طالبان کا دفتر ہميشہ کے لئے بند ہوسکتا ہے

افغانستان کي اعلي مصالحتي کونسل کے ايک رکن نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان پاياجاتا ہے کہ قطر ميں طالبان کا دفتر ہميشہ کے لئے بند ہوجائے-

ابنا: افغانستان کي اعلي مصالحتي کونسل کے رکن حبيب اللہ فوزي نے اعلان کيا ہے کہ اس بات کا امکان پايا جاتا ہے کہ قطر ميں طالبان کا دفتر اب کبھي بھي نہ کھلے - انہوں نے کہا کہ طالبان کا دفتر قطر سے سعودي عرب يا ترکي منتقل ہونے کا امکان بہت زيادہ ہے -افغانستان کي اعلي مصالحتي کونسل کے رکن نے کہا کہ افغانستان کي بھي حکومت چاہتي ہے کہ صلح مذاکرات کسي اور ملک ميں شروع کئے جائيں - واضح رہے کہ افغان حکومت کے احتجاج کے بعد قطر ميں طالبان کے دفتر پر نصب اس گروہ کے پرچم اور بورڈ کو اتار ديا گيا اور اس کا دفتر بند کرديا گيا-

.......

/169